تاریخچہ

 اہلبیت یونیورسٹی ایک غیرسرکاری تعلیمی ادارہ ہے جو ورلڈ اہلبیت اسمبلی کے توسط سے سنہ 1999 ع میں قائم ہوا اور غیر ایرانی طلبہ (سٹوڈنٹ) کے داخلے اور انہیں تعلیم دینے میں مصروف ہے ۔

اس مرکز کا آئین سنہ 2001 ع میں ایران کی ہائرایجوکشن کونسل میں منظور کیا گيا اور اس وقت با قاعدہ طریقے سے اہل بیت یونیورسٹی کی زیر نگرانی اور ایران کی وزارت تعلیم کی سرکاری اجازت کے تحت اپنے امور کوانجام دے رہا ہے ۔

اہداف و مقاصد :

اہلبیت یونیورسٹی کے اہم مقاصد درج ذیل ہیں :

1۔ دنیا کی یونیورسٹیوں میں اسلامی ثقافت کی ترویج ، تدریس اور اس کے تعارف کی غرض سے با تجربہ اساتذہ اور ماہرین کی تربیت کرنا ۔

2۔ اہل بیت سے متعلق تحقیقات اور مطالعات کے حوالے سے راہنمائی اور ہدایت کرنا ۔

3۔ اسلامی ثقافت اورتشیع کی میراث کو وسعت اوراس کو احیاء کرنے میں مدد اور تعاون کرنا ۔

4۔ علوم اور تعلیمات اہل بیت کے حوالے سے مختلف فقہی ، کلامی ،فلسفی ،سماجی ، سیاسی ، اقتصادی ، قانونی ، تربیتی ، تاریخی اور دوسرے میدانوں میں نشر و اشاعت اور اس حوالے سے ثقافتی اور سماجی سطح پر ان علوم ترقی میں مدد کرنا ۔

چھاپیےای میل